10 اگست، 2024، 9:51 AM

یحیی سنوار اہل قرآن و قومی یکجہتی کے داعی ہیں، خالد القدومی

یحیی سنوار اہل قرآن و قومی یکجہتی کے داعی ہیں، خالد القدومی

ایران میں حماس کے سیاسی دفتر کے نمائندے نے کہا ہے کہ تنظیم کے نئے سربراہ یحیی سنوار اہل قرآن اور قومی یکجہتی کے داعی ہیں جن کو تمام مقاومتی تنظیمیں پسند کرتی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے مصلائے امام خمینی میں حماس کے سابق سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کی یاد میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران میں حماس کے سیاسی دفتر کے رکن خالد القدومی نے کہا کہ شہید اسماعیل ہنیہ نے اپنا سب کچھ اللہ کی راہ میں قربان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سال عید فطر کے موقع پر جب شہید ہنیہ کو دونوں بیٹوں کی شہادت کی خبر دی گئی تو صرف یہی کہا کہ اللہ ان کا راستہ آسان کرے۔ شہید ہنیہ اللہ سے تجارت کرتے تھے۔ ان کی تجارت عبادت، جہاد اور مظلوم فلسطینی عوام کی حفاظت تھی۔ وہ صرف تنظیم کے سیاسی دفتر کے سربراہ نہ تھے بلکہ حافظ قرآن اور مسجد کے امام جماعت بھی تھے۔ وہ سیاسی اور سفارتی تشخص بھی رکھتے تھے۔ شہید شیخ احمد یاسین کے معاون اور وزیراعظم بھی تھے۔

خالد القدومی نے کہا کہ اگر دنیا میں کوئی اور ایسی غلطی کا ارتکاب کرتا تو سیکورٹی کونسل فوری طور پر شق نمبر 7 کو فعال کرکے مجرم پر لشکرکشی کا حکم دیتی لیکن حالیہ جنایت کے پیچھے امریکی سرپرستی میں صہیونی نیٹ ورک تھا اس لئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا تاہم امریکہ اور صہیونی حکومت اپنے دامن سے اس بدنامی کا داغ نہیں مٹاسکتے ہیں۔

انہوں نے حماس کے نئے سربراہ یحیی السنوار کے حوالے سے کہا کہ وہ اہل قرآن اور فلسطینی قوم کے درمیان یکجہتی اور اتحاد کے داعی ہیں۔ تمام مقاومتی تنظیمیں ان کو پسند کرتی ہیں۔ انہوں نے 2012 میں شہید ہنیہ کے ہمراہ ایران کا دورہ کرتے ہوئے رہبر معظم سے بھی ملاقات کی ہے۔ 

حماس کے نمائندے نے کہا کہ شہید ہنیہ کا انتقام لینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ہمارا پہلا ردعمل اس موقع پر اپنے درمیان نظم و اتحاد کو برقرار رکھنا ہے۔ جہاد دنیا میں عزت کی زندگی گزارنے کا طریقہ ہے۔ موجودہ حالات میں دنیا میں عزت کی زندگی گزارنے کا واحد راستہ مقاومت ہے۔

News ID 1925878

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha